غزہ کے بعد اسرائیل کی شام میں بمباری،14افراد ہلاک

غزہ کے بعد اسرائیل نے شام کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا،فضائی حملے میں 14افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی شام میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

وسطی غزہ میں متعدد دھماکے سنے گئے اور فضائی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں جہاں طرطوس اور ہاما میں یہ حملے کیے گئے جن میں مرنے والے عام شہری نکلے۔

اسرائیلی فوج نے شام میں حالیہ حملوں سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار  کیا ۔

 غزہ جنگ میں سکول تباہ،6لاکھ بچے تعلیم سے محروم

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میساف میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہےاور 43 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشیوشناک بتائی گئی ہے۔

Back to top button