غزہ جنگ میں سکول تباہ،6لاکھ بچے تعلیم سے محروم

غزہ میں ایک سال سے جنگ جاری،سکولوں کا سٹرکچر تباہ ہونے سے 6لاکھ بچے تعلیم سےمحروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ماہ ستمبر میں ہوتا ہے جو اگلے سال جون تک جاری رہتا ہے۔

غزہ کے رہائشی 6 لاکھ سے زائد طالب علم پچھلے ایک سال سے اسکول نہیں جا سکے۔

 اسرائیل کے حملوں کے بعد زیادہ تر لوگ اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے حملوں میں غزہ کے80فیصد سے زائد اسکول یا تو مکمل تباہ ہوچکے ۔

دوسر ی جانب غزہ میں قائم آخری یونیورسٹی کو بھی اسرائیلی فوج نے اس سال جنوری میں تباہ کیا۔

غزہ کے 6 لاکھ 30 ہزار طلبہ اکتوبر 2023 سے اسکول نہیں گئے جبکہ 39 ہزار طالب علم اپنے ہائی اسکول کا امتحان نہیں دیا۔

غزہ کے بعد اسرائیل کی شام میں بمباری،14افراد ہلاک

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 25 ہزار بچے زخمی یا شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد طلبہ وطالبات کی ہے۔

Back to top button