پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ملک شہزاد اعوان نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث تھے ان کو بےنقاب کرنا ضروری ہے۔
ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، عمران خان نے ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح عزت دی، شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی میں تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے بے پناہ پیار اورعزت
شرپسند یوتھیوں کو معافی ملنا ممکن کیوں نہیں؟
دی ، بغیر کسی دباؤ کے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
