2ماہ میں الیکشن ناممکن ،تب ہوں گے جب میں کراؤں گا

لاہور کے بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز  نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کارکنوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبرکریں،  صبر کا وہ پھل ملےگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا۔

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا۔فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔سیاست میں ہرچیزکوکرنےکاحل موجود ہے،  جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔

Back to top button