مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،ریڈ نوٹس جاری کرانیکا فیصلہ

ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں گھیرا تنگ کرلیا۔سابق ایم این اے کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرلیا ۔مقدمے میں منی لانڈرنگ اوررشوت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الٰہی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے اور انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی۔مونس الٰہی نے فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں، ملزم نےاکاؤنٹس میں تقریباً 121.65 ملین جمع کرائے، تمام رقوم 2019 سے 2022 میں جمع کرائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ قائداعظم (ق) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے
تاجروں نے رات 8بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
والے مونس الٰہی ان دنوں بیرون ملک ہیں۔
