تاجروں نے رات 8بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

آل پاکستان انجمن تاجران  نے توانائی بچت کے نام پر رات 8بجے کاروباری مراکز بند کرنے کی مخالفت کردی ۔تاجرتنظیموں نے حکومت سے فوری طورپرفیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ تاجروں کاکہنا تھاکہ معیشت پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے ۔رات 8بجے کاروبار بند کرنے سے کاروبار زندگی مشکل ہو جائے گا ۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کے مطابق اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے، ہر حکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی۔انہوں نے کہا کہ گرمی کےموسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی، گرمی کےموسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔

اجمل بلوچ کاکہنا تھا کہ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے، کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے، وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button