گوگل کو پاکستان میں انتخابات کی اتنی جلدی کیوں؟

دنیا کے بڑے سرچ انجن گوگل نے 15 جون کی صبح پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے ایک ڈوڈل جاری کیا اور پھر کچھ دیر بعد اسے تبدیل کر دیا۔ گوگل نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئےڈوڈل کی وجہ تو سامنے نہیں آ سکی تاہم یہ ڈوڈل کچھ دیر بعد ہی تبدیل کر دیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ گوگل نے ڈوڈل آخر کیوں جاری کیا اور اس کو فوری ہتانے کی وجہ کیا ہے؟ کچھ صارفین یہ بھی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ حکومت کی بجائے ڈوڈل کو پاکستان میں الیکشن کروانے کی اتنی جلدی کیوں ہے؟

خیال رہے کہ جاری کئے گئے ڈوڈل میں اس حوالے سے تفصیل دی گئی تھی کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات ہونے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔کچھ لوگوں کے خیال میں گوگل کے نئے ڈوڈل نے پاکستان کے عوام کو یاد دلایا ہے کہ ملک میں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ کچھ اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا گوگل کو بھی ان انتخابات کے جلد انعقاد کی کوئی جلدی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آخری انتخابات 2018 میں ہوئے تھے، جن میں سابق کرکٹر عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 342 نشستوں میں سے 149 پر 31.82 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔اگر قومی اسمبلی پہلے تحلیل ہو جاتی ہے تو اس کے تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کروانا لازمی ہے۔ پاکستان میں عام طور پر صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں۔سرچ انجن کے ڈوڈل میں ایک بیلٹ باکس دکھایا گیا تھا، جس کے درمیان پاکستانی پرچم لگا ہوا تھا۔اگرچہ سرچ انجن نے کچھ دیر بعد یہ ڈوڈل ہٹا دیا، تاہم اس نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کر دیا۔

علی عارف نامی صارف نے وزیراعظم شہبار شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’90 دن پورے ہونے کے بعد بھی الیکشن نہ کروانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔یاسر چیمہ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں: ’لول، الیکشن دور دور تک ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ایک اور صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’گوگل کا ڈودل ہیک ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سر پرست پر جوش نظر آرہے ہیں۔علی ناز نے لکھا: ’گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا اور پاکستان کے عام انتخابات 2023 کی طرف رجوع کیا۔ یہ عجیب بات ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں تک ظاہر رہنے والا ڈوڈل اب گوگل سرچ انجن سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم اس کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں جاری معاشی اور سکیورٹی بحران کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ حکمراں جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم اور عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کو انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے جاری رہنے والے مذاکرات نتیجہ خیز

جناح ہاؤس حملے کے کونسے کردار اب تک آزاد ہیں؟

ثابت نہیں ہوئے تھے۔

Back to top button