لانگ مارچ کی تیاریاں،سہیل آفریدی نے سٹریٹ موومنٹ شروع کردی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی لانگ مارچ یتیاریوں کیلئےسٹریٹ موومنٹ شروع کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جمرود میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کے لیے اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوگئی ہے، سٹریٹ موومنٹ کا آغاز باب خیبر سے ہوگیا ہے اور اختتام اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تحریک کا نام ’انصاف کے ساتھ‘ رکھا ہے، ہمیں اپنے بانی چئیرمین کو رہا کروانا ہے، ہمیں ایسا قانون لانا ہے جو کمزور اور طاقت ورکے لیے برابر ہو۔

سہیل آفریدی نے کارکنوں سے کہا کہ امیر اور غریب کو ایک درجہ دینا ہے انصاف کے ساتھ، انصاف کے ساتھ  جابر اور ظالم کو کٹہرے میں لانا ہے اور 27 ستمبر کو تاریخ بدلنے اور تقدیر بدلنے کے لیے نکلنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان رہائی موومنٹ کی رکنیت 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہیں اور اس کے لیے سب سے زیادہ ممبر شپ پنجاب سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جمہوریت کو دفن کیا وہ نوجوانوں کا جذبہ جنون دیکھ لیں، پاکستان میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے، اسی لیے ہم انصاف کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور میں جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو مارچ کریں گے۔

 

Back to top button