آئندہ عام انتخابات میں تاخیر ممکن کیوں نہیں؟

حالات و واقعات، حکومتی اراکین کے بیانات اور الیکشن کمیشن کے مضبوط عزم اور تیاریوں کے مدنظر نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور اپنی مقررہ مدت کے اندر منعقد ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اپنے تازہ سیاسی تجزیے میں کیا ہے۔ کنور دلشاد کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق چند اہم تجاویز، جن کی سفارش چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے گذشتہ ماہ وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے وفاق کو بھجوائی تھیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر التوا تمام تجاویز اور ترامیم پر بحث کے ذریعے اصلاحات کے قابلِ عمل اور جامع ترامیم پر کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کو بل کی صورت میں قومی اسمبلی کے فلور پر اسی ماہ کے آخر تک پیش کر دیا جائے گا۔سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور سیکریٹریٹ کو کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے تمام پرانی تجاویز کو فوری طور پر واپس لے کر انتخابی اصلاحات کمیٹی کو فراہم کریں۔

کنور دلشاد کے بقول گذشتہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر 28 ایسی ترامیم کی تجویز قومی اسمبلی میں بل کی صورت میں بھجوائی تھی، جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ناقابلِ عمل قرار دے کر اسے آئینی طور پر مسترد کر دیا تھا، کیونکہ بہت سی ایسی ترامیم تھیں، جو آئین کے آرٹیکل 219 سے متصادم تھیں اور انتخابی اندراج، ووٹر لسٹ کی تیاری اور مکمل کرنے کے اختیارات نادرا کو تفویض کر دیے تھے، جو آئین کے آرٹیکل 219 سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔اب سردار ایاز صادق کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات کا بل نئی ترامیم کی صورت میں قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کرنے کی تیاری ہو رہی ہے اور حکومت کا واضح موقف ہے کہ انتخابی اصلاحات کے باعث عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔البتہ آئندہ انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

کنور دلشاد کے بقول اس وقت تک 2014 کی مردم شماری ہی قابلِ عمل ہے اور 2023 کی مردم شماری کی منظوری تک اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اگر انتحابات سے قبل نئی مردم شماری کو قانونی حیثیت مل گئی تو الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی ناگزیر ہو جائے گی۔ دوسری جانب انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انتخابی قوانین میں ترامیم کرنے کے لیے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کی رائے سے ہی قانون سازی ممکن ہو سکے گی اور تمام فریقین کے ساتھ مل کر مطلوبہ دستاویز کی تیاری کی کوشش جاری ہے تاکہ اس سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر قومی اسمبلی سات اگست تک دونوں ایوانوں سے منظوری حاصل کر لیں اور دونوں ایوانوں کی منظوری کے بعد بل پر صدر مملکت کی منظوری سے ہی قانون سازی مکمل ہو سکے گی۔اگر متنازع بل پر صدر مملکت نے منظوری دینے سے معذرت کر لی اور بل پر دستخط کیے بغیر ایوان میں دوبارہ بھجوا دیا تو بل قانونی حیثیت اختیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا اور 12 اگست کو قومی اسمبلی آئینی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو جائے گی۔ بعد ازاں نگران حکومت انتخابی اصلاحات میں ترامیم کی مجاز نہیں ہوگی۔

کنور دلشاد کا مزید کہنا ہے کہ حالات، واقعات حکومتی اراکین کے بیانات اور الیکشن کمیشن کے مضبوط عزم اور تیاریوں کو دیکھتے ہوئے تو یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور اپنی مقررہ مدت کے دوران منعقد ہو جائیں گے۔میڈیا اور دیگر حلقوں سے انتخابات کے شیڈول کو متنازع بنانے اور قومی اسمبلی کی مدت میں توسیع کے جو اشارے دیے جا رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ان حلقوں کو الیکشن کمیشن کے مضبوط موقف کا اندازہ ہی نہیں ہے۔

کنور دلشاد کے بقول 12 اگست کو قومی اسمبلی کی تحلیل اور اس کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد فوری طور پر نگران وزیراعظم اور نگران وزرائے اعلیٰ کی تقرری آئین کے آرٹیکل 224 اور 224 (اے) کے تحت مکمل ہو جائے گی اور الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 57 کے تحت الیکشن شیڈول جاری کر دے گا۔ قومی اسمبلی کی تحلیل سے قبل جو مفروضے اور بیانات جاری کیے جا رہے ہیں، محض وسوسے، اور ذاتی پسند کے خیالات ہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن

کیا صدر علوی اب بھی عمران خان کے وفادار ہیں؟

مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

Back to top button