نوازشریف کو وطن واپس آ کر جیل جانا ہوگا،دوسرا آپشن نہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں، سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتے ہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھا کہ نواز شریف کوالیکشن کےقریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کےآگے سر نڈر کریں، جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سےبدترہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھےوہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتےتوکوئی انگلی نہ اُٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کےآخریامارچ کےشروع میں ہوں گے، اور اگرالیکشن اس سےآگےگئےتو دعاہی
پی آئی اے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے سراپا احتجاج
کرسکتےہیں۔
