فردوس، سیف اللہ، مراد راس، ابرارالحق پی ٹی آئی چھوڑ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیاری، سابق وزیر فردوس عاشق عوان، سابق رہنما مراد راس اور ابرار الحق نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میرے لیے کافی دباؤ کا باعث رہا ہے اس لیے مجھے اپنی صحت پر توجہ دینی ہے۔

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ 9 مئی کو جہاں بھی حملے ہوئے ان کی مذمت کرتا ہوں کیونکہ نہ ہمارا دین اس کی تربیت دیتا ہے اور نہ ہی گھروں میں اس کی تربیت ملتی ہے اور ہر پاکستانی اس کی صرف مذمت ہی کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے لاہور میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، کہا کہ سوشل ورک میرے لیے بہت اہم ہے، اس کے لیے سیاست بھی چھوڑ سکتا ہوں۔اس دوران ابرار الحق جذباتی ہو کر آبدیدہ بھی ہو گئے۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفنرس سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ 15 برس سے پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق جہاں آج بیٹھے ہیں سوچا بھی نہیں تھا کہ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے۔

ان کے مطابق 2013 میں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا اور الیکشن جیتا، پھر سنہ 2018 میں الیکشن جیتا اور وزیرتعلیم بنا دیا گیا۔ ان کے مطابق جب وہ سنہ 2008 میں امریکہ سے پاکستان آئے تو اس وقت تحریک انصاف کا پتا نہیں تھا مگر پھر عوامی مفاد میں خدمات انجام دیں اور امریکی شہریت تک چھوڑ دی۔

مراد راس کے مطابق جب عمران خان زمان پارک میں منتقل ہوئے تو پھر ایسے مشیر ان کے قریب ہو گئے جن کے مشوروں کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کی سابق صوبائی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے شخصیات کو ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کیا ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو مزید کام سے روک دیا

Related Articles

Back to top button