پی ٹی آئی کا نگران حکومت کو ہٹانے کیلئے عدالت سے رجوع

پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں درخواست سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں نگران وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے اپنی نگرانی میں پنجاب اور کے پی میں امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

درخواست میں وفاق کو داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا جبکہ درخواست میں صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران حکومتوں کی تشکیل کے حقائق شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ دستورِ پاکستان اور انتخابی قوانین کی متعلقہ بنیادوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ

Back to top button