پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اجتماعی استعفوں کی تجویزدیدی

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی ہے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں اجتماعی استعفوں پربھی مشاورت کی گئی اورسیاسی کمیٹی نے وفاق، پنجاب اورکے پی سے مستعفی ہونے کی بھی تجویزدی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا عوام کا دباؤ ہے لہٰذا خط کو پبلک کیا جائے اور ہمیں اس سلسلے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، جس پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ہماری حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبراگئی۔
اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ جلسوں میں عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائےگا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہروزیراعظم ہائوس میں بیہوش ہوگئے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مراسلے میں مبینہ سازش کوپبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویزلی گئیں، ارکان نے مراسلےکی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں جب کہ وزیراعظم نےکہا کہ اپوزیشن کی بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کو بے نقاب کرچکے ہیں۔