وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے اہم ملاقات کی۔
باخبرذرائع کے مطابق آج بروز جمعہ 24 فروری کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس پاکستان (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ ندیم انجم اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔
اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی دورہ افغانستان پر کمیٹی کے شرکا کو بریفنگ دیں گے۔