جنوبی وزیرستان، فورسز، دہشتگردوں میں فائرنگ، ایک جوان شہید

دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ لانس نائیک محمد صابر نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم

عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنتا ہے

کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Back to top button