ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500  اوور سیز پاکستانیز کی شناخت

 حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500  سے  زائد اوور سیز  پاکستانیوں کی شناخت  کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی  کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مجرمان کی حوالگی  کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور  ان کے خلاف  فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button