سوشل میڈیا صارف کی اداکارہ سبیکا امام کو قتل کی دھمکیاں

نامور ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے قتل کرنے، تیزاب حملے کی دھمکیاں دینے والی سوشل میڈیا صارف کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
سبیکا امام نے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے سکرین شاٹس شیئر کیے، پیغام میں نہ صرف ماڈل کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی بلکہ دھمکی دینے والی خاتون نے انہیں فحش اداکارہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ سبیکا امام کو بالکل قندیل بلوچ کی معاشرے سے غائب ہوجانا چاہئے۔
خاتون نےالزام لگایا کہ اس نے سبیکا امام اور دانش تیمور کو ایک ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا تھا اور اس وقت وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے۔
بالآخر جھوٹ پکڑا گیا، میرا کا کنوارہ ہونے کا دعوی غلط نکلا
خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ سبیکا اور دانش نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ان دونوں کے متعلق کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے جان سے ماردیں گے۔
