جنوبی افریقا کا دورہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس کے سکواڈز کا اعلان

جنوبی افریقا نے دورۂ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایڈن مارکرم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

کیشو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا حصہ ہوں گے کیونکہ ان کا ری ہیب پروگرام مکمل نہیں ہوا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے، جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں میتھیو بریٹز کو عبوری کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے اس دورے کو پاکستان میں ایک بڑی سیریز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہوگا۔

Back to top button