روپے کی قدرمیں کمی،ڈالر کے دام پھر بڑھ گئے

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدرمیں کمی،ڈالرکے دام پھر بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 36پیسے کی سطح پر بند ہوئے، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کے اضافے سے 279روپے 54پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ہندوتوا کا نعرہ لگانے والے مودی الیکشن جیت کر بھی ہار کیسے گئے

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی میں افراط زر کی شرح غیر متوقع طور پر 11.8فیصد پر آنے سے شرح سود میں کمی کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے اور شرح سود میں ممکنہ کمی سے بالواسطہ طور پر روپے کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے امکانات ہیں۔

Back to top button