آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندی

نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کیلئے بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

مندی کے باوجود 47 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور حصص کی مالیت میں 12 ارب 65 کروڑ 68 لاکھ 78 ہزار 660 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مثبت معاشی سینٹیمنٹس کی بنیاد پر کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 331 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور کرگیا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں 58ارب1کروڑ73لاکھ ڈوب گئے

لیکن سرمایہ کاروں کو محتاط طرز عمل اور پرافٹ ٹیکنگ کیپیٹل مارکیٹ میں مطلوبہ نوعیت کی تیزی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی جس سے مارکیٹ نہ صرف اتارچڑھاو کا شکار رہی بلکہ ایک موقع پر 383 پوائنٹس کی مندی سے بھی دوچار ہوئی۔

Back to top button