سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس میں 1131پوائٹنس کااضافہ

بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی  پر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس  میں 1131پرائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا ہے۔انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 280 روپے 56 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 8 پیسے اضافے سے 281.99 روپے ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپےکمی کااعلان کردیا۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سےکم کرکے 37.64 روپےکردی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد  فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی ہے۔جنرل سروسز کے لیےبجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنرل سروسز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 56.66 روپے سےکم کرکے 49.48 روپےمقرر کی گئی ہے۔صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.69 روپےکمی ہوئی ہے۔ صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی48.19 روپے سےکم کرکے 40.51 روپےکردی گئی ہے۔بلک سپلائی کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کردی گئی ہے۔ بلک سپلائی کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت55.05 روپے سےکم کرکے47.87 روپےکردی گئی ہے۔زرعی شعبےکے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.18 روپےکمی کردی گئی ہے۔ زرعی شعبےکے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 41.76 روپے سےکم کرکے 34.58روپےکردی گئی ہے۔

Back to top button