معدے میں تیزابیت اور بدہضمی کا علاج آپ کے کچن میں موجود

معدے میں تیزابیت اور بدہضمی سے پریشان رہتے ہیں؟ تو اس کا علاج آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل بی ایم جے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بدہضمی اور معدے میں تیزابیت کے علاج کے لیے ہلدی ادویات جتنی ہی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ہر کچن میں موجود اس مسالے میں curcumin نامی کیمیائی مرکب موجود ہوتا ہے جو ورم کش ہونے کے ساتھ ساتھ جراثیموں کی روک تھام بھی کرتا ہے۔اپنی طرز کی پہلی تحقیق میں ہلدی کے استعمال سے نظام ہاضمہ پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
اس تحقیق کے دوران 18 سے 70 سال کی عمر کے بدہضمی کے شکار 206 افراد کو ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا۔انہیں 3 گروپس میں تقسیم کرکے ہلدی سمیت مختلف طریقہ علاج کی آزمائش کی گئی۔ایک گروپ کو دن میں 4 بار curcumin کے 250 ملی گرام کے 2 کیپسولز جبکہ ایک چھوٹا ڈمی کیپسول استعمال کرایا گیا۔دوسرے گروپ کو بدہضمی کے لیے عام استعمال ہونے والی دوا کا ایک جبکہ 2 بڑے ڈمی کیپسول روزانہ استعمال کرائے گئے جبکہ تیسرے گروپ کو ہلدی کے بنیادی جز کے ساتھ دوا کا استعمال کرایا گیا۔
واٹس ایپ کی بِیٹا ورژن میں تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر کی آزمائش
ان گروپس کا جائزہ پہلے 28 دن اور پھر 56 دن بعد لیا گیا۔
