وزارت خوراک کو چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی روکنے کا حکم

چینی کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 77 فیصد اضافے کے بعد نگران وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے وزارت قومی غذائی تحفظ کو متعلقہ ایجنسیوں اور حکام سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

 رپورٹ کے مطابق ای سی سی کا اجلاس نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ایک ہی ایجنڈے ’چینی کی برآمد پر پابندی کے ساتھ چینی کا برآمدی کوٹہ منسوخ کرنے‘ کے حوالے سے منعقد ہوا، لیکن وہاں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ جون میں ای سی سی کے سابقہ فیصلے کے تحت 10 اگست سے پابندی موجود رہی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ 22 لاکھ 70 ہزار ٹن سے زیادہ نہیں ہے اور سندھ حکومت پہلے ہی گزشتہ سال کے مقابلے میں گنے کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ کر چکی ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے 4 مئی کو ایک حکم نامہ معطل کیا تھا جس میں چینی کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر تھی اور اس کے بعد سے وہی قیمت برقرار ہے جبکہ مارکیٹ میں قیمتیں 175 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئیں۔

وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے اجلاس کو چینی کی پیداوار، اسٹاک کی پوزیشن، کھپت اور مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور

عامر خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

مجموعی غذائی مہنگائی پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Back to top button