کیچ،سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت کھڈان کے علاقے کینچتی کراس پر جمعرات کی دوپہر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں کم از کم 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فرنٹیئر کور کے قافلے میں 8 سے 10 کوسٹر اور اسکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں جو گوادر سے تربت جارہی تھیں کہ مبینہ طور پر بارود سے بھری زمباد گاڑی نے انہیں نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں قافلے کی 2 گاڑیاں مکمل طور پر متاثر ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکہ قرار دیا گیا ہے تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے بعد ہوگی۔
زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
