190 ملین پاؤنڈز کیس : عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔دائر درخواست میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ 25 ستمبر کو سماعت کرےگا۔
