ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں  اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو  82.73 میٹرز کی۔

پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔ارشد ندیم نےتیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جبکہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!