سعودی عرب سے معاہدے کے بعد پاکستان حرمین شریف کامحافظ

اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال نے مسلم دنیا کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ایسے میں سعودی عرب نے ایک غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے حرمین شریفین یعنی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔حرمین شریفین کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت یا حملے کو دونوں ملکوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جاحیت کی صورت میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سعوی عرب اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ اسرائیل اور قطر کے تنازعے نے خطے کو مزید تقسیم کر دیا ہے۔ ایسے میں سعودی عرب اور پاکستان کی شراکت داری مسلم دنیا کے لیے نئی سمت متعین کر سکتی ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ سٹریٹجک معاہدہ دونوں ممالک کو عالمی طاقتوں کی سیاست کا براہ راست ہدف بھی بنا سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والا دفاعی معاہدہ خطے میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ مسلم دنیا اپنے مقدس مقامات کے دفاع میں متحد ہے۔ تاہم اس فیصلے سے پاکستان کو خطے کی بڑی طاقتوں خصوصاً امریکہ کے ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔” ماہرین کے بقول پاکستان کو یہ موقع اپنی سافٹ پاور بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ تاہم اگر یہ ذمہ داری صرف عسکری دائرے میں محدود رہی توخطے میں تنازعات مزید بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔ معاہدے کے بعد پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو سکے۔”

مبصرین کے مطابق حرمین شریفین کی حفاظت نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے جب سعودی حکومت نے براہ راست پاکستان کو اس مقدس ذمہ داری میں شامل کیا ہے۔  اسرائیلی جارحیت اور پاک بھارت جنگ کے تناظر میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے دفاعی معاہدے کو ایک اہم تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کو حرمین الشریفین کی حفاظت کی سعادت حاصل ہوگئی ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان نہ صرف حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا ساتھی بن گیا ہے بلکہ مقدس مقامات کے دفاع کرنے والے پہلے اسلامی ملک کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان مقدس مقامات کے دفاع میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں، یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

اس معاہدے کی شقوں کے تحت، کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا جبکہ جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک دشمن کو مشترکہ طور پر بھرپور جواب دیں گے۔ معاہدے کے تحت مشترکہ دفاع کی صورت میں دونون ممالک کسی بھی خطرے کو ملکر دیکھیں گے اور ایک ملک کی طاقت کو دوسرے ملک کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کا اشتہار جاری

مبصرین کے مطابق حالیہ پاک بھارت جنگ میں انڈیا کی زبردست دھلائی نے پاکستان کی اسلامی دنیا میں اہمیت بڑھا دی ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے درست سمت میں ملکر آگے بڑھنے کی حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان اس وقت ٹیک آف اسٹیج پر ہے سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ابھی ابتداء ہے آنے والے دنوں میں دیگیر کئی مسلم ممالک سے بھی اس طرح کے سٹریٹجک معاہدے ہونے والے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں معاشی ترقی کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستانی مارکیٹ دنیا کے لیے کھلنے جا رہی ہے اور سی پیک کا دوسرا فیز بھی شروع ہونےوالا ہے جس میں افغانستان کی شمولیت میں متوقع ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا کے واحد ایٹمی طاقت ہے وقت کے ساتھ ساتھ  اسلامی ممالک میں پاکستان کی اہمیت  بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہوں وہاں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا دکھائی دیتا ہے خواہ وہ ایران پر اسرائیل کا حملہ ہو، اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت ہو یا اسرائیل کا قطر پر حملہ ہو پاکستان سب سے آگے کھڑا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی اور عسکری طور پر اسلامی دنیا میں ایک طاقتور ملک ہے۔ اب سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت حرمین شرفین کی حفاظت کی ذمہ داری بھی پاکستان کو مل گئی ہے جس کے بعد عالم اسلام میں پاکستان کا مقام مزید بلند ہو گیا ہے۔

Back to top button