9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کا اشتہار جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے 14 رہنماؤں کا اشتہار جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اشتہار جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

اشتہار میں شامل رہنماؤں میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللہ، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ اور محمد جاوید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی اشتہار میں درج ہیں۔

یہ اشتہار تھانہ نیو ٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار میں درج مقدمات کے سلسلے میں جاری کیا گیا۔

اس سے قبل ان رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آنے اور عدم حاضری کے باعث عدالت نے اشتہار جاری کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

Back to top button