سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت میں سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی اور احتساب عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی ہے، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سلیمان شہباز کو سوالنامہ دے دیا ہے، انہوں نے سوالات کا جواب جمع کرانا ہے۔

سلیمان شہباز کے وکیل نے نیب کے سوالنامے کا جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے تفتیشی افسر سے پھر سوال پوچھا کہ سوالنامے کا جواب آنے پر کتنی دیر میں تفتیش مکمل ہو گی۔

تفتیشی افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے تک تفتیش مکمل ہو جائے گی، عدالت نے آئندہ سماعت تک نیب کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا کامیاب آپریشن

Back to top button