مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا کامیاب آپریشن

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کردیا گیا۔

باخبر فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کےگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے  جاری رہا، مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز  جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

کیا مارکیٹس جلد بند کرنے سے معاشی بحران حل ہو گا؟

Back to top button