آئی ایم ایف کی وزیر اعظم کو 3روز میں وفد بھیجنے کی یقین دہانی

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )کی سربراہ کرسٹالینا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا جبکہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز گِل پر ایک مرتبہ پھر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں موسمیاتی لچکدار پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جس پر کرسٹالینا نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور دس جنوری کو اجلاس شیڈول ہیں وہ کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گی۔
