سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے سماعت کیلئے9بینچز تشکیل

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کےبعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی، مقدمات کی سماعت کیلئے9 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔
روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
بینچ نمبر 2 سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل کردہ بینچ نمبر تین میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
بینچ 4میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق، بینچ5جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔
بینچ 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل جبکہ بینچ 7 جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔
بینچ 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر9 میںجسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 18 سے20 فروری تک سماعت کرے گا۔