سپریم کورٹ رجسٹری : سزا مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں وطن واپس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
سماعت کے دوران مجموعی طور پر 29 مرد اور 4 خواتین غیر ملکی قیدی عدالت میں پیش کیے گئے، جن پر غیرقانونی سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کے الزامات تھے۔ ان قیدیوں کا تعلق بھارت، افریقا، کینیا اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سے ہے۔
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف 52 مقدمات درج
اس موقع پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے رہائی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی قیدیوں کو بہتر خوراک اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔
