سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف 52 مقدمات درج

 حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی ہے۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق "معرکۂ حق” مہم کے دوران ریاست مخالف پوسٹس کے باعث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مسلح افواج کے خلاف مواد پھیلانے کے الزام میں 52 مقدمات درج کیے۔

ذرائع کے مطابق ایجنسی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات میں پولیس کی معاونت کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے ڈیجیٹل ریکارڈ اور پرانی پوسٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جن کی بنیاد پر لاہور، سرگودھا اور میانوالی میں کئی ملزمان کو سزا سنائی گئی۔

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو بحالی کی یقین دہانی

مزید برآں، آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کا مقصد جعلی اور گمراہ کن معلومات کو پھیلنے سے قبل روکنا ہے۔

Back to top button