سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

سپریم کورٹ میں انتظامی اُمور سے متعلق فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دن ایک بجے منعقد ہوگا اور اس کا ایجنڈا صرف ایک نکتہ پر مشتمل ہے — سپریم کورٹ رولز 2025 میں ممکنہ ترامیم کا جائزہ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے عدالت کو تحریری تجاویز بھجوائی گئی ہیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 رکنی لارجر بینچ قائم کر دیا

اب تک کسی جج کی جانب سے رولز میں ترامیم کے لیے کوئی باضابطہ تجویز جمع نہیں کرائی گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کو پہلے مرحلے میں سرکولیشن کے ذریعے منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا، جہاں یہ کثرت رائے سے منظور ہو گئے تھے۔ تاہم، بعض ججز کی رائے تھی کہ ایسے اہم قواعد کی منظوری کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب کیا جانا ضروری ہے۔

Back to top button