سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا : اداکارہ ریشم

معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے ہدایت کار سید نور پر ان کا فلمی کیریئر تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم! سید نور نےمیرا کیریئر تباہ کیا،انہوں نےمجھے کام دینا بند کر دیا تھا کیوں کہ انہیں اداکارہ صائمہ جی سےمحبت ہوگئی تھی جس کی وجہ سےوہ اپنی ہر فلم میں صرف انہیں ہی کاسٹ کرتےتھے۔

فنکاروں کی ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش

معروف اداکارہ نے کہاکہ میں نےحال ہی میں ہدایت کار سید نور کو یہ کہتےہوئے سناتھا کہ ریشم ایک بدقسمت اداکارہ ہیں کیوں کہ ریشم نےسستے پروڈکشنز میں کام کرکے خود کو تباہ کیا۔

اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں کہ میں نےاچھی اور بری فلموں میں کام کیا لیکن مجھے یہ ثابت کریں کہ کس اداکار نےاچھا برا کام نہیں کیا،ہر فنکار اپنے کیریئر میں اچھے برے پراجیکٹس کرتاہے لیکن کوئی مانتا نہیں ہے،سب کو یہ لگتا ہے کہ صرف ریشم نے بری فلمیں کیں۔انہوں نےکہاکہ سید نور نےمیرے پاؤں پر کلہاڑی ماری،صرف وہ ہی میرے مزاج کے ہدایت کار تھےلیکن انہوں نےمجھے کام دینا بند کر دیا تھا کیوں کہ انہیں اداکارہ صائمہ جی سےمحبت ہوگئی تھی جس کی وجہ سےوہ اپنی ہر فلم میں صرف انہیں ہی کاسٹ کرتےتھے۔

ریشم نے مزید کہاکہ میرےلیے سید نور کےساتھ کام کرنا آسان تھا کیوں کہ میں ان کےمزاج کو سمجھتی تھی لیکن صائمہ جی سے محبت کےبعد ان کےپاس میرے لیے کوئی کام نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم! سید نور نےمیرا کیریئر تباہ کیا، انہوں نے فلم کےسیٹ پر میری توہین کی اور کہاکہ تمہیں کون اپنی فلم میں کاسٹ کرے گا، مجھے انڈسٹری چھوڑنی پڑی کیوں کہ میرےپاس کام نہیں تھا،میں اس بات سےبھی اتفاق کرتی ہوں کہ پنجابی فلموں میں صائمہ جی کو کاسٹ کرناہی بہترین فیصلہ تھا کیوں کہ وہ پنجابی عورت جیسی خوبصورت تھیں لیکن میں اردو فلموں میں کام کرسکتی تھی۔

Back to top button