سلہٹ ٹیسٹ دوسرا روز : بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

 

 

 

 

 

سلہٹ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 4  وکٹوں کے نقصان پر  83 رنز بنالیے۔

 

پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ کپتان شان مسعود 21 ،سعود شکیل 8   رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

بنگلا دیش پہلی اننگز

بنگلا دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں تنزید حسن 26، مومن الحق 22، کپتان نجم الحسن شنتو 29، مشفق الرحیم 23 اور لٹن داس 126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی 2، محمد عباس 3 اور خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

 

 

 

Back to top button