گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا ، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں ، دفتر خارجہ

دفترخارجہ کی جانب سے  پاکستان پرگولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانےکا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے گولڈن ٹیمپل جیسےمقدس مقام کونشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سےبھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔

پاکستانی قوم نا کبھی جھکی ہے اور نا جھکے گی ،ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

 

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ بھارت نے خود 6 اور7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کونشانہ بنایا،بھارتی الزامات کا مقصد اپنےقابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں،پاکستان کرتارپورراہداری پرسکھ یاتریوں کوویزافری رسائی دیتا ہے۔

Back to top button