مہنگائی کی شرح 60 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی،حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ  حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت کام کیا جارہا ہے۔

جمیل احمد نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکاررڈ اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے، ہمارا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا ہے، جو شرح سود میں نصف کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نےمزید کہا کہ رواں مالی سال ملک میں کاروبار میں بھی دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس بھی سرپلس رہا ہے۔

پاکستانی قوم نا کبھی جھکی ہے اور نا جھکے گی ،ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

 

واضح رہےکہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025 میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنےکا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نےپاکستان کی اسٹاف کنٹری رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سےکم رہنےکا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

آئی ایم ایف نےرپورٹ میں کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہوسکتا ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.6 فیصد رہنےکی توقع ہے۔

Back to top button