بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے تک تنخواہ والوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے ، جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے تک تنخواہ والوں کو ٹیکس سے چھوٹ دلوانے کے لیے بڑا مطالبہ کر دیا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ارسا نےکراچی کا پانی نہیں بڑھایا، کے فور منصوبہ مستقل تاخیرکا شکارہے اورمنصوبے کا تخمینہ 200 ارب تک پہنچ چکاہے۔
انہوں نے کہا اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نےغزہ کی صورتحال پراحتجاج نہیں کیا، حکومت اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سےکہتے ہیں کہ کےغزہ مسئلے پران تمام ممالک کے افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائیں جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی کو امن یا استحکام نہ سمجھا جائے: شیری رحمان
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی پر قرارداد کو ویٹوکر دیا ہے، امریکا امن کا داعی نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے، امریکا نسل کشی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نےامن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ پرخوف پیدا ہونا شروع ہو رہاہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ میں دبا دیاگیاہے اور جاگیردار ملک کو لوٹ رہےہیں،حکومت سے مطالبہ ہےکہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔