بدتمیز عمرانڈو ثناء اللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی جانب سے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر حکومتی خواتین اراکین کا احتجاج رنگ لے آیا،ثنااللہ مستی خیل کی رکنیت معطل کردی گئی۔
پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست
خیال رہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے ثنااللہ مستی خیل نے بجٹ تقاریر اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بارے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا،ثناء اللہ مستی خیل کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال پر حکومتی خواتین اراکین کے شدید احتجاج کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا اورثنا اللہ مستی خیل کے الفاظ کو بھی حذف کردیا گیا۔ کچھ دیر بعد قومی اسمبلی اجلاس میں عمرانڈو رکن اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی رکنیت معطلی کی قرارداد پیش کیگئی،قرارداد کے بعد سپیکر ایوان سے رائے لیکر معطلی کی تصدیق کردی،حکومتی خواتین نے مطالبہ کیا تھا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے،تاہم اپوزیشن اراکین نے کہا تھاکہ ثنااللہ مستی خیل کو دو روز کیلئے معطل کیا جائے۔
