اسلام آباد ہائیکورٹ میں زمین کی خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل ، نیا تنازع شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اوربینچ کی تبدیلی پرنیا تنازع شروع ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت کےسیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے حوالے سے نیب کیخلاف کیس کی سماعت کرنےوالا بینچ تبدیل کردیا گیا۔

بینچ کی تبدیلی پرڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا، 2 رکنی بینچ کےآرڈر کےبعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، ججز کےنئےڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا گیا۔

ڈویژن بینچ نےحکم دیا ہےکہ جسٹس محسن اختر کیانی اورجسٹس سردار اعجاز اسحٰق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی موجود نہیں۔

خضدار :چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 لیویز اہلکار شہید

 

نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کےروز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی تھی۔

22 مئی کے لیے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق کے پاس مقرر کیا گیا، 28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیاججز روسٹر جاری ہوا تھا، نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بینچ بنا دیا گیا۔

8 مئی کو سیکٹرای الیون میں زمین کی خورد برد کے کیس کی متفرق درخواست نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوئی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق سن چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیا۔

Back to top button