پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز، 48 کشمیری نوجوان شہید

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کےبعد مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22اپریل کے بعد سے اب تک 48 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ہیں ، جب کہ 2 ہزار کےقریب نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 6 مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز نے جعلی انکاؤنٹرز میں 5 سے زائد نوجوانوں کوشہید کیا، پہلگام حملےکے بعد بھارتی فورسز کے ہاتھوں 48 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جاچکا ہے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے،بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، شہید نوجوانوں کےاہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ شہری تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹے میں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر 25 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔
ترجمان افواج پاکستان کے منفرد انداز کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ، بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
دی اکنامک ٹائمز کےمطابق بھارتی فوج نے متعدد کارروائیوں میں پچھلے 3 دن میں 60 سے زائد مقامی کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔
الجزیرہ کےمطابق 22 اپریل 2025 سے اب تک بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہزار سے زائد معصوم کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے، سرچ آپریشنز کے دوران خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
دی اکنامک ٹائمز کےمطابق 15 مئی 2025 کو پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا، جب کہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔