دی بِگ ہاف میراتھن:عراقی،ترک شہریوں نےپاکستانی شرٹس پہن لیں

لندن میں ہونے والے  دی بِگ ہاف میراتھن میں عراقی اور ترک شہری سمیت 15رنرز نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی  شرٹ پہن کر شرکت کی۔

دی بِگ ہاف میراتھن ہر سال لندن میں منعقد ہوتی ہے، یہ  ایک ہاف میراتھن ہے  جس کا فاصلہ 13.1 میل ہے۔ اس میراتھن میں برطانیہ کی مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

اس سال یہ میراتھن 7 ستمبر بروز اتوار کو منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس میراتھن میں 20 سے زائد پاکستانی رنرز بھی دوڑے۔

میراتھن میں شامل  پاکستانی رنر عَارف محمد کی کاوش سے اس بار میراتھن میں  عراقی اور ترک شہری سمیت 15 رنرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن کر شرکت کی ۔

ایتھلیٹ عَارف محمد کا کہنا ہے کہ  یہ سب ایک ذاتی چیلنج کے طور پر شروع ہوا۔ 3  سال قبل میں نے فیصلہ کیا کہ میں دی بِگ ہاف میں اکیلا دوڑوں گا اور اپنی ثقافت کی نمائندگی کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنوں گا۔

Back to top button