چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیےابتدائی اسکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہےجب کہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجےتک اسکواڈز کوحتمی شکل دینا ہے۔
11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کےبغیر رد وبدل کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں رد و بدل کےلیےآئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینالازمی ہو گا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کو شکست ،جنوبی افریقہ نےسیریز 0-2 سے جیت لی
ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنےکی پابند نہیں ہیں،وہ آئی سی سی کونام جمع کرا سکتی ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیےاپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلےہی کر چکی ہے۔
واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سےکراچی میں شروع ہو گی اورایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔