پرنس کریم آغاخان کاانتقال،حکومت کا 8فروری کو یوم سوگ کا اعلان

حکومت پاکستان نےاسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر8فروری کو یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 8 فروری کو ملک بھرمیں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں ہوگی۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے49ویں امام تھے،پرنس کریم آغا خان 11 جولائی1957 کواسماعیلی برادری کے امام بنے، اس وقت ان کی عمر20 برس تھی۔

پرنس کریم آغاخان کے انتقال کے بعد ان کےبیٹے پرنس رحیم آغاخان اسماعیلی برادری کے50 ویں امام بن گئےہیں پرنس کریم آغا خان نےوصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا50 واں امام نامزد کیا تھا۔

Back to top button