اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے : یورپی ویب سائٹ

پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی کو یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے ہائی پروفائل واقعہ قرار دے دیا۔
یورپی دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق پاکستان کے جوابی حملے میں اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے،آدم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس،سخوئی اسکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔
ویب سائٹ کے تجزیے میں کہاگیا ہےکہ انتہائی اہم ائیربیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑگیا،پاکستان نے ہائپر سونک،جے ایف 17 تھنڈر میں لگایا ہے تو پاک فضائیہ کے حملے کی صلاحیت بہت بڑھ گئی۔
ملٹری ریویو کےمطابق ہوسکتا ہےکہ پاکستان نے چین کے ہائپر سونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیاہو، ایس 400 کی تباہی کے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دور رس نتائج ہوں گے۔
بھارتی حکمرانوں نے اپنی فوج پر وہ بوجھ ڈالا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق یہ علامتی پیغام بھی گیاکہ پاکستان بھارت کے بہت اندر جاکر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ایس 400 سیچوریشن حملوں یا ریڈار و کمانڈر پر حملہ کیےجانے پر کمزور پڑجاتا ہے۔