دشمن نے ماضی کی طرح چھپ کر اندھیرے میں حملہ کیا،وزیراعظم

 وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ دشمن نے ماضی کی طرح چھپ کر اندھیرے میں حملہ کیا جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

شہبازشریف  کا کہنا تھا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان کے اوپر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن اللہ کے کرم سے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی دعاؤں سے ہماری بہادر اور دلیر افواج پاکستان نے ہندوستان کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ اس حملے میں کئی پاکستانی شہید ہوئے جن میں بچے، خواتین بھی شامل ہیں، میں اس ایوان سے گزارش کرتا ہوں کہ اس شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے ان کے حق میں دعا کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا لیکن بھارت نے 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کی اور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں نے پاکستان پر بے جا الزامات کی بوجھاڑ کردی اور پوری دنیا کو یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ خدانخواستہ اس واقعے میں پاکستان ملوث ہے۔اس سے کچھ ٹائم پہلے دہشت گردوں نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیک کی اور اس میں بی ایل اے کے ساتھ ٹی ٹی پی اور ان کی حمایتی ہندوستان کے ساتھ تانے بانے ملتے تھے جس کا ناقابل تردید ثبوت ہمارے پاس موجود ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج 24 گھنٹے تیار تھی کہ کب دشمن کے جہاز اڑیں اور کب ہم انہیں اٹھاکر سمندر میں پھینک دیں، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے ہیں جس پر وہ بہت ناز کرتا ہے لیکن ناز نہیں کیا جاتا، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اعتماد کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 29 اپیل کی رات کو پاکستان نے رافیل طیاروں کی کمیونی کیشن کو لاک کردیا اور دشمن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا، وہ فوراً واپس پلٹے اور سری نگر میں جاکر اترے۔

Back to top button