وزیراعظم نے جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سےخطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کےانٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پروزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنی افواج کیساتھ ملکر بھارت کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یادرکھے گا۔

کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : ترجمان دفتر خارجہ

 

شہباز شریف نےکہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا، وہ وقت دور نہیں جب محسن نقوی ایسے منصوبےایک دن میں مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ  10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحا دو اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسےوہ قیامت تک یاد رکھےگا۔

Back to top button