امید ہے کہ پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا حل پر امن طریقے سے کریں گے : آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ امید ہے پاکستان اور بھارت اپنے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا حل پر امن طریقےسے کریں گے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کےتمام معاشی اہداف حاصل کیے، پاکستان کی معاشی کارکردگی ایسی تھی کہ قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔
وزیراعظم نے جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا
انہوں نےکہا کہ پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے میرٹ پر کیا، قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کےذخائر کے لیےہے،بجٹ سپورٹ کے لیے نہیں، پروگرام کی شرط ہےکہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے سکتی۔
جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اوربھارت حالیہ کشیدگی کا پرامن حل تلاش کرلیں گے، پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کا دکھ ہے۔